Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جرم کیا ہے، اس کی سزا بھگت رہے ہیں، طلال چوہدری

Now Reading:

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جرم کیا ہے، اس کی سزا بھگت رہے ہیں، طلال چوہدری
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جرم کیا ہے، اس کی سزا بھگت رہے ہیں، طلال چوہدری

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جرم کیا ہے، اس کی سزا بھگت رہے ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جو جرم کیا ہے، اس کی سزا بھگت رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشرہ علیمہ خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کو اپنے بھائی اور تحریک انتشار کی ناکامیوں کا ملال ہے، اسی وجہ سے ایسی بے بنیاد باتیں کر رہی ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ان کے بھائی اپنے جرائم کی سزا بھگت رہے ہیں، یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ آپ اور آپ کی پارٹی 9 مئی اور 26 نومبر کے سانحات میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لاشوں کا جھوٹا بیانیہ بنا کر اپنے کئے پر پردہ نہیں ڈال سکتیں، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کا خون حساب مانگ رہا ہے، بانی چیئرمین نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے تحائف دیئے۔

 طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ اور 190 ملین پاﺅنڈ کی چوری کا حساب تو دینا ہوگا، سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو کیا معلوم کہ ملک معاشی وژن سے چلتا ہے سلائی مشینوں کی کمائی سے نہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریک انتشار کا وژن صرف جلاﺅ گھیراﺅ اور پرتشدد سیاست ہے، یہ وہ ٹولہ ہے جو اپنے سیاسی مفاد کے لئے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ علیمہ خان یہ بتائیں کہ ان کے بھائی نے اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کو کیا دیا؟ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف اپنے اور اپنے خاندان کے مفادات کا تحفظ کیا، علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کے بھائی نے اقتدار میں رہتے ہوئے قومی پیسہ لوٹ کر اپنے اور اپنے خاندان کے لئے جائیدادیں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ چوری، القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور ممنوعہ فنڈنگ، 9 مئی واقعات عوام نہیں بھولے، علیمہ خان انٹرویو کو اپنے انٹرویو میں عوام سے معافی مانگنی چاہئے تھی۔

 طلال چوہدری نے مزید یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اسی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ سے نوازا ہے، آج ملکی ترقی اور استحکام انہیں ہضم نہیں ہو رہا، انشاءاللہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر