Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے، مریم نواز

Now Reading:

پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے، مریم نواز
پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے، مریم نواز

پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تاریخی کام پایہ تکمیل تک پہنچا، اپنے والد نوازشریف کو بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے ہر شہری کو فائدہ ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب سے لوگوں کے گلی محلوں کی صفائی ہوگی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق ایک قابل وزیر ہیں جو بہت محنت کے بعد آج چند ماہ میں پنجاب میں صفائی کا زبردست مربوط نظام شہروں گاؤں کی صفائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھیان سے ہر گلی و محلے کو صاف کرنا ہوگا، جب مجھے پنجاب ملا تو شہبازشریف کا ترقی کرتا صوبہ نہیں ملا، شہبازشریف دور میں تو صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر پر کام ہورہا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ شہباز اسپیڈ سے میٹرو بس اور اورنج ٹرین منصوبہ بنا اور بہترین نظام کو پنجاب میں لانے کی کوشش کی گئی لیکن مجھے جو پنجاب ملا وہ پچھلے چار سال میں تیزی سی تنزلی کی طرف چلا گیا۔

Advertisement

مریم نواز کا کہنا ہے کہ چار سالہ دور میں فری ادویات نہیں تھیں اسکول اور میٹرو بس اسٹیشن ٹوٹا ہوا تھا جب کہ شہبازشریف کی حکومت و کام چلتے تو پاکستان و پنجاب کہاں پر ہوتا، گلی محلہ شہر کو صاف کرکے زیرو ویسٹ کریں گے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے سیاسی گند کا خاتمہ بھی ضروری ہے، بار بار جلاؤ گھیراؤ کی کال کے باجود پنجاب کی عوام نے کان نہیں دھرے جب کہ پرامن احتجاج میں کوئی ہتھیاروں سے لیس ہوکر دوسرے صوبے پر حملہ نہیں کرتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دو درجن لوگ بھی باہر نہیں نکلے، ہم نے بھی کئی مرتبہ احتجاج کیا لیکن ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، ہم جہموری لوگ ہیں۔ تشدد و جلاؤ گھیراؤ پر یقین نہیں رکھتے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ آپ کو سیاسی سرگرمیوں سے کسی سے نہیں روکا لیکن پی ٹی آئی کے لوگوں نے جو کیا وہ احتجاج نہیں بلوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر