
وزیراعظم نے وفاقی وزراء کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی پارلیمنٹ میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر نے کابینہ ارکان کو خط لکھ کر وزیراعظم کی جانب سے تمام وزراء کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ وزراء کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے، وزرا کے ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کی جانب سے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں، یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایوان کی کارروائیوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم نے وزراء کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں عدم شرکت کی بھی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News