
شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد تک پہنچ گئے، خصوصی پرواز کا انتظام نہ ہو سکا
شام میں پھنسے پاکستانی انخلاء کیلئے لبنان کی سرحد تک پہنچ گئے تاہم ان کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام نہ ہوسکا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلاء شروع کردیا گیا ہے، 400 کے قریب پاکستانی لبنان کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانیوں کو بیروت سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بیروت سے پاکستان منتقلی کیلئے تاحال خصوصی پرواز کا انتظام نہیں ہو سکا ہے تاہم یہ اہتمام کل یا پرسوں تک کیا جاسکتا ہے۔
ادھر وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شام سے ڈھائی سو زائرین اور تین سو دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لبنان کے وزیراعظم سے کل بات ہوئی تھی، لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس ویزے ہوں یا نہ ہوں، بیروت کے رفیق حریری ائیرپورٹ سے ان کی وطن واپسی میں ہر سہولت دی جائے گی۔
اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 170 سے 180 زائرین کو شام سے لبنان روانہ کیا جاچکا ہے، وزیر اعظم کے لبنانی وزیر اعظم کے رابطے کے بعد سے لبنانی حکومت سرحد پر ہی ویزا فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو بسوں کے ذریعے بیروت بھیجا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News