
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حکومت صحت کے بنیادی حقوق اور ایڈز کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایڈز کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صحیح راستہ اپنائیں: میری صحت، میرا حق! ایڈز کے عالمی دن کا تھیم ہر فرد کے صحت کے حق کو اجاگر کرتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی، مساوی صحت، حقوق کی پاسداری ناگزیر ہیں، ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کے علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، درست معلومات، علاج اور معاشرتی حمایت سے متاثرہ افراد کی زندگی بہتر ہو سکتی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آئیں! صحت سہولیات کی فراہمی اور ایڈز کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News