
فیصل واوڈا ہمارے دوست، بھائی اور کراچی کے ہیں، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمالنے کہا کہ فیصل واوڈا ہمارے دوست، بھائی اور کراچی کے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے فیصل واوڈا اور ایم کیوایم رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دوست فیصل واوڈا ایم کیوایم کے مرکز آئے ہیں اور ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈاون مین آدمی ہیں اورسب جگہ چھائے ہوئے ہیں، یہ کراچی کے ہیں اور ہم انہیں اون کرتے ہیں، پاکستان میں ہرکوئی کہہ رہا ہےمیں صحیح اور دوسراغلط ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہرکوئی دوسرے کو چور اور خود کو صحیح کہہ رہا ہے، سب کو جوڑنے اور ہم آہنگی کا کام بڑی جماعتوں سےنہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News