یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو واپس بھجوانے کا شیڈول
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو واپس بھجوانے کا شیڈول سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو تین مختلف تاریخ میں واپس روانہ کیا جائے گا جب کہ جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں کل صبح ایتھنز پہنچ گئی تھیں۔
سفارت خانے نے فائنل کاغذی کارروائی مکمل کرنی شروع کردی ہے، جاں بحق ہوجانے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔
میتیں بالترتیب اٹھائیس، انتیس اور تیس دسمبر کو ایتھنز ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی جب کہ یکم اور دو جنوری کو پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پہ پہنچیں گی۔
اس بارے میں لواحقین کو اطلاعات کردی گئیں ہیں جب کہ میتوں کو پاکستان بھجوانے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
