Advertisement
Advertisement
Advertisement

مدارس بل ایکٹ بن چکا ہے فوری طور پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

Now Reading:

مدارس بل ایکٹ بن چکا ہے فوری طور پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس
اتحاد تنظیمات مدارس

مدارس بل ایکٹ بن چکا ہے فوری طور پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

اتحاد  تنظیمات مدارس دینیہ نے مدارس رجسٹریشن بل کا گزٹ نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا اجلاس ہوا جس میں مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی سمیت جید علمائے کرام  و دیگر معززین نے شرکت کی۔

اجلاس کے اعلامیے میں قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مدارس بل  ایکٹ بن چکا ہے، فوری طور پر گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ حکومت نے اگر کوئی ترمیم کرنی ہے تو گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد اس پر مشاورت کی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے مدارس بل پر دستخط نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مدارس بل متنازع نہیں کیونکہ پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے، کیا بل منظور ہونے کے بعد کوئی سوال اٹھایا گیا؟ ہمارے مطابق یہ بل ایکٹ بن چکا ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس مسئلے کا ذاتی مراسم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔  اس بل کے حوالے سے حکومت کی طرف سے ڈرافٹ لایا گیا، ہم نے 26 ویں ترمیم کے موقع پر اس بل کی بات کی۔اس بل میں تبدیلی ہم نے نہیں ان ہی لوگوں نے لائی ہے،اس بل پر ان کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس مسئلے کو سادگی سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہم قانونی اور آئینی طریقے سے پرامن طور پر اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، ہمارا پیغام سب کو پہنچ گیا ہو گا۔

مفتی منیب الرحمان

مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  اتحاد تنظیمات مدارس کی سپریم کونسل کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا  اور اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے دس دن میں بل پر کوئی اعتراض نہیں لگایا گیا، 13نومبر کو نئے اعتراضات لگائے گئے۔ دس دن کی مدت گزرنے کے بعد اعتراض نہ کرنے کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ صدر نے میعاد گزرنے کے بعد نئے اعتراضات لگائے۔یہ بل اب قانونی شکل اختیار کرچکا ہے،حوالے کیلئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل موجود ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے قانون کے مطابق اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ اگر ہمارا مطالبہ نا مانا گیا تو ہم اگلہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حالات کو بگاڑنا کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں ہے،ہم اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر