
برٹش ہائی کمیشن کا پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد: برٹش ہائی کمیشن اور حکومت پاکستان مل کر پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے پاور ڈویژن میں کیے گئے تمام اصلاحات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ توانائی کا شعبہ معیشت کی کامیابی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، توانائی گورننس کا مسئلہ ہے اور ہم پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بہتر گورننس کے لیے مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملکی 55 فیصد توانائی صاف توانائی پر مبنی ہے، حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروانے جارہی ہے۔
اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے طبقوں کے لیے سستی اور مؤثر گاڑیاں بنانے کے لیے ترقیاتی شراکت دار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اویس لغاری کہتے ہیں کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں ترقیاتی شراکت دار ہماری تکنیکی مدد کرسکتے ہیں۔
ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ برٹش ہائی کمیشن توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی حمایت کرتا ہے اور حکومت پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا جب کہ دونوں فریقین نے پاور ڈویژن کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News