Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت

Now Reading:

یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کا پی ٹی آئی مطالبات کا جواب اتحادیوں کی مشاورت سے طے کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انسانی اسمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلر ایک ایسا ظالم مافیہ ہے جو کہ غریب عوام کو جھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، ایسے افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل  کو نہ دھرائیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: یونان: کشتی الٹنے سے 5 تارکین وطن ہلاک، متعدد پاکستانیوں کو بچالیا گیا

وزیراعظم نے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا تحقیقات کا حکم 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Advertisement

محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے بعض پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرکے 5 روز میں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کئی گھر اجاڑ چکا ہے، اس مافیا کی سرکوبی کے لئے ایف آئی اے بلا امتیاز ملک گیر ایکشن لے۔

واضح رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے گیودوس میں مہاجرین کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے تاہم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے چند شہریوں کو بچالیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر