
جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
اسلام آباد: چیئرمین رولز کمیٹی جسٹس جمال مندوخیل نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کے جواب میں کہا کہ آپ کا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط موصول ہوا، 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے جب کہ کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل کا اختیار دیا ہے۔
جسٹس مندو خیل نے لکھا کہ چیف جسٹس رولز بنانے کے لئے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کے دو اجلاس پہلے ہی ہوچکے ہیں جب کہ آپ کی تجویز کردہ سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جاچکی ہیں۔
جسٹس مندو خیل نے جواب میں کہا کہ مجوزہ ڈرافٹ آپ کے خط سے پہلے ہی میں آپ سے شیئر کرچکا ہوں، عدلیہ کا تعلق براہ راست ملک کے عوام کے ساتھ ہے، توقع ہے رولز کا مسودہ کمیشن کے تمام ارکان پڑھ کر اپنی تجاویز بھی دیں گے۔
جسٹس مندو خیل نے خط میں یہ بھی لکھا کہ جوڈیشل کمیشن رولز کے مسودے میں ترمیم کے ساتھ منظور اور مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے، کمیٹی کی کوشش ہے کہ بہتر سے بہتر رولز بنائے جائیں اور میری ذاتی رائے ہے کہ عدلیہ کو مکمل آزاد اور غیرجانبدار ہونا چاہیے۔
جسٹس مندو خیل کا خط میں مزید کہنا تھا کہ عدلیہ میں تعینات ہونے والے ججز ایماندار اور قابل ہونے چاہیے، کمیٹی کا آئندہ اجلاس 16 دسمبر کو ہوگا جس میں آپ کی تجاویز بھی زیرغور آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News