 
                                                      ’’پاکستان ریلوے کو بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کی فراہمی ممکن نہیں‘‘
کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ترجمان کے۔الیکٹرک نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں۔
کے۔الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کے 31 کنکشنز پرواجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے، پاکستان ریلوے بجلی کی بحالی کے لئے فوری طور پر واجبات ادا کرے، بغیر ادائیگی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے سے قبل بلوں کی ادائیگی کی یادہانی کے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے، پاکستان ریلوے حکام نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی متعدد مرتبہ یقین دہانی کرائی مگر تاحال ادائیگی نہیں ہوئی، ریلوے حکام سے جلد از جلد ادائیگی کی درخواست کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 