Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں تیز رفتار بسیں قیمتی جانیں نگلنے لگیں، ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ

Now Reading:

کراچی میں تیز رفتار بسیں قیمتی جانیں نگلنے لگیں، ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ

کراچی میں تیز رفتار بسیں قیمتی جانیں نگلنے لگیں، ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ

کراچی: شہر قائد میں تیز رفتار بسیں قیمتی جانیں نگلنے لگیں، ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار بس سے کچلنے والا نوجوان یعثوب حسین پرنٹنگ کا کام کرتا تھا اور سموسے بھی فروخت کرتا تھا۔ یعثوب اپنے دوست محسن کے ساتھ پرنٹنگ کا آرڈر دینے آیا تھا۔

جاں بحق نوجوان یعثوب حسین کرکٹر بننے کا خواہش مند تھا، یعثوب حسین لیاقت آباد زون ٹیم کی جانب سے کرکٹ بھی کھیلتا تھا، حادثے میں زخمی محسن اسپتال میں زیر علاج ہے۔

دوسری جانب عائشہ منزل پر تیز رفتار بس نے خاتون بشریٰ کو کچل دیا، حادثے میں بشریٰ کا شوہر زخمی ہوا، مشتعل مظاہرین نے بس نذر آتش کردیا، دونوں خونی واقعات میں بس کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، رواں سال شہر میں 500 سے زائد روڈ حادثات میں 525 اموات رپورٹ ہوئیں، مرنے والے 57 فیصد موٹرسائیکل سوار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر