
اسحاق ڈارکی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اندرونی کہانی
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا تھا جب کہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا رویہ معذرت خوہانہ رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو کو ایک بار پھر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی جب کہاسحاق ڈار نے کو آرڈینیشن کمیٹیوں کی جلد ملاقات کی بھی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے اصرار پر بلاول بھٹو نے ایک اور موقع دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملاقات میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت پیپلزپارٹی کے صبر کا مزید امتحان نہ لے اور حکومت پیپلزپارٹی کے تحفظات، و شکایات کو فوری دور کرے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھ پر اپنی جماعت کا شدید دباؤ ہے، حکومت کو آرڈینیشن کمیٹیوں کی ملاقاتوں کا شوق پورا کرلے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی ناکامی پر وزیراعظم سے بات کروں گا جب کہ حکومت اور پی پی کی کو آرڈینیشن کمیٹیوں کی ملاقات تاحال طے نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News