
سوئی سدرن نے کوئی بھی شیڈول جاری نہیں کیا، سوئی سدرن کی وضاحت
سوئی سدرن نے کہا کہ سوئی سدرن نے کوئی بھی شیڈول جاری نہیں کیا۔
سوئی سدرن کے مطابق گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوئی سدرن نے کوئی بھی شیڈول جاری نہیں کیا۔
گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کے مطابق گھریلو صارفین کو دن بھر میں 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
سردی کی شدت کےساتھ گیس کی طلب میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نےگیس کی طلب اوررسد کو دیکھتے ہوئے موسم سرما کے لیےگیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق گھریلو صارفین کو دن بھر میں 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔
گھریلو صارفین کو گیس صبح 6 بجے سے 9 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے شب 9 بجے تک فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News