
صدر مملکت اور وزیر اعظم کا سابق امریکی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے خاندان، امریکی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن اور اِنسانی حقوق کے شعبے میں سابق امریکی صدر کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں جمی کارٹر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے 39 ویں صدر اور نوبل امن انعام یافتہ جمی کارٹر گزشتہ روز 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
جمی کارٹر نے 1977 سے 1981تک امریکہ کے 39 ویں صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔انہیں امن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News