Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے یا نہیں؟ منظور وسان کی پیش گوئی

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے یا نہیں؟ منظور وسان کی پیش گوئی
بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے یا نہیں؟ منظور وسان کی پیش گوئی

بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوں گے یا نہیں؟ منظور وسان کی پیش گوئی

خیرپور: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کا آخری خواب بہت مشکل خواب ہے، دیکھ رہا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا نہیں ہوں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو سپورٹ نہیں کریں گے، ہم نہیں چاہتے کے کے پی میں گورنر راج لگے جب کہ پیپلزپارٹی نے بھی سیاست میں بہت تکلیفیں جھیلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی سے ہمارا نشان تلوار چھین لی گئی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ جہموریت ہو اور گورنر راج کی حمایت نہیں کرتے، جس طرح سے دارالحکومت پر چڑھائی کی جارہی ہے ہم برداشت نہیں کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کہتے ہیں کہ ملک کی دفاع کے لیے جو ادارے ہیں ان پر چڑھائی کی جارہی ہے، مستقبل میں بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف محترمہ کے دور میں پیپلزپارٹی نے کموں شہید پر دھرنا دیا تھا، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے۔ جو جتنی بار غلطی کرے گا اتنی بار اس پر مقدمات ہوں گے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آی مزید عرصہ جیل میں رہیں گے اور کوشش کے باوجود بھی رہا نہیں ہوں گے جب کہ بشریٰ بی بی کے جیل سے نکلنے کے بعد پی ٹی آئی میں دھڑا بندی ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں جو احتجاج کو سپورٹ کررہے ہیں وہ پی ٹی آئی کو ہی توڑنا چاہتے ہیں، نواز شریف اور ہم اس لئے خاموش ہیں کے جموریت کو نقصان نہ ہو جب کہ ہم کوئی بھی مارشل لاء یا ڈکٹیٹر نہیں چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر