Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیلٹ وے گرڈ پالیسی سینٹر کی ریسرچ، پی ٹی آئی کی پالیسیاں جمہوریت کے منافی قرار

Now Reading:

بیلٹ وے گرڈ پالیسی سینٹر کی ریسرچ، پی ٹی آئی کی پالیسیاں جمہوریت کے منافی قرار
بیلٹ وے گرڈ پالیسی سینٹر کی ریسرچ، پی ٹی آئی کی پالیسیاں جمہوریت کے منافی قرار

بیلٹ وے گرڈ پالیسی سینٹر کی ریسرچ، پی ٹی آئی کی پالیسیاں جمہوریت کے منافی قرار

بیلٹ وے گرڈ پالیسی سینٹر کی ریسرچ میں پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو جمہوریت کے منافی قرار دے دیا گیا۔

پاکستان میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور پروپیگنڈے کے اثرات پر بیلٹ وے گرڈ پالیسی سینٹر نے ریسرچ جاری کردی ہے جس میں ڈاکٹر الیگزینڈرا کالڈویل نے پی ٹی آئی کی مہم جوئی کو منفی قرار دے دیا۔

ریسرچ کے مطابق پاکستان میں مظاہروں سے یومیہ 190 ارب روپے کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا جب کہ ریٹیل، ہوٹلنگ اور لاجسٹک کے شعبوں کی آمدن کم ہو کر 50 فیصد رہ گئی۔

ریسرچ میں آئی ایم ایف معاہدوں پر عمل درآمد میں احتجاجی مظاہروں کو بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا جب کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا انبار پاکستان میں جاری پرتشدد مظاہروں کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے جب کہ مظاہرین کی جانب سے عدالت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر الیگزینڈرا کی جانب سے جمہوریت کے لیے پی ٹی آئی کا پرتشدد مظاہروں کا رجحان انتہائی مہلک قرار دیا گیا جب کہ پاکستان میں جاری احتجاج کو امریکہ میں ہونے والے کیپیٹل ہل فسادات سے تشبیہ دی گئی ہے۔

ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کی وجہ سے سیاحت پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، معاشی اشاریوں میں گراوٹ کی ایک بڑی وجہ احتجاج سے پھیلنے والی غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر الیگزینڈرا کا کہنا تھا کہ احتجاج میں شامل افراد انتہائی منظم حکمت عملی کے تحت تمام کارروائیاں کرتے ہیں اور معاشرے میں ان پرتشدد کارروائیوں سے انتہائی منفی اور شدت پسندانہ سمیت نفرت پر مبنی رویوں کو فروغ مل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر