Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کے مصر کے سرکاری دورے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کے مصر کے سرکاری دورے کا اعلان
وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 18 دسمبر سے مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 18 دسمبر سے مصر کا سرکاری دورہ کریں گے جب کہ وزیر اعظم کا دورہ مصر 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وہ قاہرہ میں منعقدہ ترقی پذیر آٹھ ممالک کے گیارہویں سربراہی ًڈی ایٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس سے قبل وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی 18 دسمبر کو ڈی ایٹ وزراء کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ کہتی ہیں کہ 11 ویں D-8 سمٹ کا تھیم ’’نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور SMEs کو سپورٹ کرنا اور کل کی معیشت کی تشکیل‘‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ایک مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر کے لیے نوجوانوں اور SMEs میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیں گے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملازمتیں پیدا کرنا، جدت کو آگے بڑھانا اور مقامی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا جب کہ وہ D-8 کے نظریات کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت اور زراعت، خوراک کی حفاظت اور سیاحت میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیں گے جب کہ وہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مالیاتی ترقی کے لیے پاکستان کی ترغیبات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر غور و خوض کے لیے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر D-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ مزید کہتی ہیں کہ وزیر اعظم فلسطین کی صورت حال پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے جب کہ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر