
سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے پی ٹی اے کے اعداد و شمار جاری
اسلام آباد: سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے پی ٹی اے نے اعداد و شمار جاری کردیے۔
پی ٹی اے کے مطابق جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی، فیس بک کے مرد صارفین کی تعداد 77 فیصد ہے جب کہ خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصد ہے۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی جن میں مرد یوٹیوب صارفین کی تعداد 72 فیصد اور خواتین صارفین کی تعداد 28 فیصد ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ کی گئی جن میں مرد ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 78 فیصد اور خواتین ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 22 فیصد ہے۔
پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ انسٹاگرام صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی جن میں مرد صارفین کی تعداد 64 فیصد اور خواتین صارفین کی تعداد 36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ Leonardo AI
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News