Advertisement
Advertisement
Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

Now Reading:

سربراہ پاک فضائیہ سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سربراہ پاک فضائیہ سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ سے آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

راولپنڈی: سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آذربائیجان کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع جنرل عقیل قربانوف کی قیادت میں لیفٹننٹ جنرل نمیگ اسلام زادے اور دیگر اعلی حکام پر مشتمل وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف دی ایئر اسٹاف نے پاکستان ایئر فورس کی حالیہ کامیابیوں کو اجاگر کیا اور ایئر چیف نے دوطرفہ تعلقات خاص طور پر آپریشنل اور تربیتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایئرچیف نے دو طرفہ تربیتی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جب کہ آذری ایئر اور گراؤنڈ کریو اس وقت پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس پر تربیت حاصل کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان میں آذری فضائیہ کا تربیتی پروگرام مقررہ شیڈول کے مطابق چل رہا ہے، آذری عملے کا تربیتی کورس 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوچکا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ آذری ایئراور گراؤنڈ کریو کی تربیت ایک ماہ کے عرصے میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر