
اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ہمارے مطالبات کا مثبت جواب دیا اور دو تین روز میں امید ہے کہ مدارس اور قوم کو خوش خبری ملے گی۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج بات چیت کے لیے دعوت دی جس دوران تنظیمات مدارس دینیہ نے متفقہ مؤقف پیش کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے مؤقف سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور مفتی تقی عثمانی کی اجازت و اعتماد کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کی جب کہ پی پی رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے جس دوران ہم نے اپنا مؤقف دہرایا۔
سربراہ جے یو آئی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نے ہمارے مطالبات کا مثبت جواب دیا اور دو تین روز میں امید ہے کہ مدارس اور قوم کو خوش خبری ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ایوانوں سے بل منظور ہونے پر اب ایکٹ بن چکا ہے، صدر ایک اعتراض کرچکے ہیں جس پر اسپیکر نے اصلاح کرکے جواب بھی دیا جب کہ اسپیکر کے جواب پر صدر نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ آئین و قانون کے مطابق اقدامات کریں، اُمید ہے ہمارے مطالبے کے مطابق آئینی طور پر عملی اقدام ہوگا، وزیراعظم نے قابل اعتماد انداز میں بات کی اور معاملہ قانون کے مطابق حل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News