Advertisement
Advertisement
Advertisement

اطالوی بحریہ کا تربیتی جہاز امیریگو ویسپوچی ورلڈ ٹور پر کراچی پہنچ گیا

Now Reading:

اطالوی بحریہ کا تربیتی جہاز امیریگو ویسپوچی ورلڈ ٹور پر کراچی پہنچ گیا
اطالوی بحریہ

اطالوی بحریہ کا تربیتی جہاز امیریگو ویسپوچی ورلڈ ٹور پر کراچی پہنچ گیا

اطالوی بحریہ کا تربیتی جہاز امیریگو  ویسپوچی ورلڈ ٹور پر کراچی پہنچ گیا۔

اطالوی بحریہ  کے اعلیٰ حکام کو پاکستان میں اطالوی سفیر  ماریلینا آرملین، وائس ایڈمرل ونسنزو مونٹانوارو (اطالوی چیف آف نیول اسٹاف کے ایلچی) ،اطالوی دفاعی اتاشی کرنل اینریکو روزا اور کراچی میں اطالوی قونصل ڈینیلو جیورڈینیلا، مقامی حکومتی حکام اور فوجی حکام کے ساتھ     خوش آمدید کہا۔

اطالوی قدیم ترین شپ ورلڈ ٹور کے دوران 29 ویں پورٹ پر پاکستان پہنچا ہے جو  7 اور 8 دسمبر تک کراچی بندرگاہ پر رہے گا۔ یہ اس بحری جہاز کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

نوے سالوں سے قدیم ترین بحری اور سمندری سفر کی روایات کا محافظ امیریگو  ویسپوچی  دنیا میں اٹلی کی سب سے مشہور علامتوں میں سے ایک ہے۔

ویسپوچی ورلڈ ٹور کے اقدام کو وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور دیگر وزارتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

Advertisement

اس میں آفیسر کیڈٹس کی روایتی تربیتی سرگرمی اور اعلیٰ کارکردگی کے فروغ کو یکجا کیا گیا ہے۔اٹلی میں بنایا گیا ویسپوچی، بحریہ اور بذات خود اٹلی کا نشان ہے۔

 سمندری روایات کی پیروی کرتے ہوئے سالوں کے دوران اس نے ملک کے وقار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ جہاز  یکم جولائی 2023 کو جینوا کی بندرگاہ سے دنیا کا تقریباً 2 سال کا سفر مکمل کرنے کے لیے روانہ ہوا تھا۔

ویسپوچی اپنے ساتھ ثقافت، تاریخ، اختراع، سائنس، تحقیق، ٹیکنالوجی لے کر آیا ہے جو اٹلی کو ایک ملک بناتا ہے،جس کی ہر طرف تعریف کی جاتی ہے۔

اس دورے میں تصویری نمائش’سائمو مارے- ہم سمندر ہیں‘ بھی پیش کی جائے گی جس کا مقصد ایک نئے تناظر کو پیش کرنا ہے۔

اطالوی سفیر مارلینا آرملین  کا کہنا ہے کہ  اس شپ کی پاکستان آمد ہمارے لیے اعزاز ہے۔مجھے بطور اطالوی سفیر پاکستان  میں چوتھے بحری شپ کا استقبال کرنے کا موقع ملا ہے۔

مارلینا آرملین   کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور اٹلی میں بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔یورپ میں سب سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں آباد  ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس شپ  کی پاکستان آمد کا مقصد خیر سگالی  اور ثقافت کا فروغ  ہے۔اٹلی اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ ہوگا ۔ ٹریڈ کمشنر کا آفس بھی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر