
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ 18 منٹ میں 4 بل منظور
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی جے یو آئی کی درخواست پر کی گئی ہے، گزشتہ روز کامران مرتضیٰ نے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے بل میں بعض ترامیم پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News