
حکومت پنجاب اور بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے درمیان ایم او یو پر دستخط
لاہور: محکمہ ماحولیات، حکومت پنجاب اور بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ژونگ گی یون کن بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے چیئرمین مسٹر زی ہونگ شنگ سے ملاقات ہوئی جس میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے فضائی آلودگی کے سدباب کے جدید ترین طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقا ت میں وزیر اعلیٰ مریم نوازنے چینی وفد کو پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کے سدباب حکومتی اقداما ت سے آگاہ کیا، وفد نے موسمیاتی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر محکمہ ماحولیات، حکومت پنجاب اور بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے اور کہا گیا کہ بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لئے اشتراک کار کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News