
کراچی؛ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام مکمل، سپلائی بحال
کراچی والوں کیلئے 4 دن بعد بلاآخر اچھی خبر آ ہی گئی، واٹر کارپوریشن حکام نے آج یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ پانی سپلائی لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا ہے۔
واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق پانی لائن کا مرمتی کام مکمل کر کے شہر کو پانی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ دھابیجی سے پانی سپلائی شروع کر کے لائن کو چارج کرنے کا عمل جاری ہے۔
واٹرکارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ اگلے15گھنٹوں میں شہر میں پانی سپلائی کا نظام نارمل ہونا شروع ہو جائےگا، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر84 انچ پانی سپلائی لائن کے تیسرے شگاف کو ریپئر کرنے کا کام پیر کے روز سے شروع کیا گیا تھا۔
واٹرکارپوریشن حکام کے مطابق 28نومبر کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام کے دوران شہر کو پانی پہنچانے والی مرکزی لائن کو نقصان پہنچا تھا واٹر کارپوریشن حکام نے12روز لگا کر دو شگاف کی مرمت کی تھی۔
واٹرکارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 3دسمبر سے14 دسمبر تک پہلے یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ لائن کے 2 شگاف بھرے گئے تھے، جبکہ 16 دسمبر سے واٹر کارپوریشن عملہ نے تیسرے شگاف پر کام کرنا شروع کیا تھا، 16 دسمبر سے شروع ہونےوالا مرمتی کام 19 دسمبر کو شام 8 بجے مکمل کیاگیا ہے۔
واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق ان دنوں کے دوران شہرکے 70 فیصد علاقے پانی سے محروم رہے، ان دنوں میں شہر میں تقریباً 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی رہی، جبکہ 84 انچ پانی لائن کے مرمتی کام کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عوام پانی سے محروم رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News