صدر و وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
صدر آصف زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانونی اور انتظامی اصلاحات کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، انسانی حقوق کے فروغ سے اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن قوم کویاد دلاتا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کی پاسداری کریں، حکومت نے انسانی حقوق کےتحفظ کی قانون سازی کیلئے اقدامات اٹھائے۔
انکا کہنا تھا کہ دنیا کو اپنے دور کے انسانی المیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، غزہ میں جاری نسل کشی کوفوری روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا، حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی اداروں کی حمایت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
