ذرائع ایف بی آرکے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے بینکوں کے منافع پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے کہا کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس بڑھانے سے 100 ارب روپے تک ٹیکس وصول کیا جائے گا، جبکہ ٹیکس بڑھانے پر بینکوں کو ٹریژری یا نجی شعبے کو ایڈوانس ڈیپازٹ ریشو کی رعایت دی جا سکتی ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کے منافع پر ٹیکس نہ بڑھایا گیا تو ریونیو شارٹ فال پورا نہیں ہو سکے گا، تجویز منظور ہونے کی صورت میں آئندہ چند دنوں میں عملدرآمد ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو دسمبر کا ٹیکس شارٹ فال ملا کر 550 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، جبکہ جولائی سے نومبر تک ریونیو شارٹ فال 356 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ دسمبر کے دوران گزشتہ 5 ماہ کے دوران کا بڑا ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے، رواں ماہ کے دوران ایف بی آر کو 14 سو ارب روپے ٹیکس ہدف اکٹھا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
