Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدرمملکت اور وزیراعظم کا میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت

Now Reading:

صدرمملکت اور وزیراعظم کا میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت

صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کو 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نےمیجر شبیر شریف شہید کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1971میں دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، میجر شبیر شریف شہید جیسے بہادر افسران پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میجر شبیر شریف شہید نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، قوم ان کو وطن کیلئے قربانی اور بہادری پر سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی میجر شبیر شریف شہید کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید جرات وبہادری کی عمدہ مثال تھے، 1971 کی جنگ میں انہوں نے دشمن کی پیش قدمی روکے رکھی۔

Advertisement

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میجرشبیرشریف نے ہدف کی حفاظت کی، دشمن کے ٹینکوں کو ناکارہ بنایا، انہوں نے کمپنی کمانڈر سمیت متعدد دشمنوں کو ہلاک کیا، مجھ سمیت قوم کو میجر شبیر شریف نشان حیدر اور انکے اہلخانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر