نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، لاکھوں روپے مالیت کا آئل سڑک پر بہہ گیا
کراچی میں کیماڑی نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ نیٹی جینی پل سے آئی سی آئی جاتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کے باعث آئل ٹینکر کو نقصان پہنچا اور کئی لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔
حادثے کے فوری بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور پلاسٹک کے ڈرم سمیت دیگر برتنوں میں سڑک پر بہنے والے تیل کو جمع کرنا شروع کردیا۔
علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ مکینوں کو منتشر کرتے ہوئے ٹینکرکو گھیرے میں لے لیا۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر متاثرہ گاڑیاں ہٹا کر روڈ پر مٹی ڈال دی گئی ہے۔ روڈ کلیئر کرکے ٹریفک کی روانی بھی بحال کرادی گئی ہے۔
ٹینکر ڈرائیور ممتاز خان کا کہنا ہے کہ میرا ٹینکر دھیمی رفتار میں پل چڑھ رہا تھا،پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے زور دار ٹکر ماری۔ٹکر لگنے سے آئل ٹینکر کا نوزل ٹوٹ گیا اور تمام تیل بہہ گیا۔
ٹینکر مالک حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ آئل ٹینکر میں 30 ہزار لیٹر کوکنگ آئل موجود تھا، حادثے کے بعد 70فیصد آئل روڈ پر بہہ گیا۔
حبیب اللہ نے مزید کہا کہ کوکنگ آئل کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد تھی۔ قانونی کارروائی کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
