متحدہ عرب امارات کیساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی حکومت، سفیر اور عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی دن پر یو اے ای کے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، یو اے ای کا قومی دن پاکستان کے لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ دن اس عظیم ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی علامت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے انتھک محنت اور عزم کے ذریعے اقوام عالم میں اپنا مقام بنایا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یو ای اے نے ہمیشہ ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کو یو ای اے کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات بڑھتے روابط کا ثبوت ہیں۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے پرعزم ہے، دعا گو ہیں کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
