Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت

Now Reading:

سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت

سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

صدر آصف زرداری نے بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین-بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کا انعقاد چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی نے چین کے شہر کُن مِنگ میں کیا، پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں  سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کا حل کرنا ہوگا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے۔

انکا کہنا تھا کہ مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی، دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی  دی جا رہی ہے، گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جارہا ہے، گوادر بندرگاہ سے تجارت  اور سمندری اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

آصف زرداری نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان نے نیشنل میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی، پاکستان میں پائیدار ماہی گیری، سمندری تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے، لیونگ انڈس پروجیکٹ جیسے منصوبوں کا مقصد ماحولیاتی نظام کا تحفظ، آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے۔

صدر نے فورم کے اہداف میں پائیدار ترقی پر توجہ دینے پر چین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورم کے ایجنڈے میں استعدادِ کار میں اضافہ، جزائر کی شمولیت خوش آئند ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے سمندری وسائل کے تحفظ، بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے خطے میں اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر