
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اٹلی سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کی وزارت دفاع کے مشیر فرانسیسو ماریو ٹالو کی ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اٹلی کے سرمایہ کاروں صوبے میں بھی سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں، اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
دوسری جانب فرانسیسو ماریو ٹالو اٹلی کے سینئر مشیر نے وفد کے ہمراہ قائد اعظم کے تاریخی کمرہ کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ راشن ڈرائیو اور آئی ٹی کورسز قابل تحسین اقدامات ہیں۔
اٹلی کے سینئر مشیر نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے جبکہ گورنر ہاؤس آمد پر وفد کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر سفیر محترمہ ماریلینا ارملین، جنرل ڈیلینو جیورڈینیلا بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News