Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، وزیر داخلہ

Now Reading:

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، وزیر داخلہ
عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چیئرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے، محسن نقوی

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں پاکستان کے ہر فرد کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بدترین دشمن نے 16 دسمبر کو معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو ناحق شہید کیا، یہ دن ہمارے عزم کا نشان بن چکا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ بچوں اور ٹیچرز نے اپنے قیمتی لہو سے پرامن پاکستان کی بنیاد رکھی، درندہ صفت دہشتگردوں نے ننھے پھولوں کو بے دردی سے مسل کر سفاکیت کا بزدلانہ فعل کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدائے اے پی ایس شہید آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں جبکہ بزدل دشمن کے لئے پاک دھرتی تنگ کر دی گئی ہے، شہدائے اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ایک کیا، آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں پاکستان کے ہر فرد کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کو سلام اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، قوم آج شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر