Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام ٹائونز کے ترقیاتی منصوبوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سعید غنی

Now Reading:

تمام ٹائونز کے ترقیاتی منصوبوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سعید غنی
سیاسی جماعتیں مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرتی ہیں، سعیدغنی

سیاسی جماعتیں مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرتی ہیں، سعیدغنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ تمام ٹائونز کے ترقیاتی منصوبوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے ٹاؤنز چیئرمینز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمینز نے اپنے اپنے ٹائونز میں اب تک کئے جانے والے کاموں اور انہیں درپیش مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ تمام ٹائونز کے چیئرمینز اپنے اپنے ٹائونز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کریں اور جو ترقیاتی کام جاری ہیں ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، جبکہ جن جن ٹائونز میں سوئی گیس، واٹر بورڈ یا دیگر کسی ادارے کے کام جاری ہیں ان کے کاموں کو تیز کروایا جائے اور فوری وہاں گلیاں اور سڑکوں کی تعمیر کی جائے۔

 سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح اور دو ٹوک ہدایات ہیں کہ منتخب نمائندے بلا رنگ و نسل اور سیاسی وابستگی صرف اور صرف عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، جن جن ٹائونز میں کسی قسم کے کوئی مسائل ہیں تو اس کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Advertisement

 سعید غنی نے مزید یہ بھی کہا کہ کراچی کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنا تمام منتخب نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے اور اگر کوئی یہ ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، تمام ٹائونز کے چیئرمینز اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر