Advertisement
Advertisement
Advertisement

ووٹ کا اندراج اور حقِ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

Now Reading:

ووٹ کا اندراج اور حقِ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
ووٹ کا اندراج اور حقِ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

ووٹ کا اندراج اور حقِ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ووٹ کا اندراج اور حقِ رائے دہی کا استعمال ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی ووٹرز ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر ڈے منانے کا مقصد پاکستان کے شہریوں کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنے انتخابی حقوق کی اہمیت سے آگاہ ہوں۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ شہری ملک کی سیاسی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، جبکہ جمہوریت محض انتخابات تک محدود نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہے جس میں ہر شہری کا کردار بہت اہم ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ووٹ صرف ایک کاغذی کارروائی نہیں، جبکہ ووٹ حقوق کے تحفظ کیلئے سب سے کارآمد غیر متشدد ہتھیار اور ملک کے مستقبل کا تعین کرنے کا طاقتور ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن  تمام اہل افراد سے ووٹ کے اندراج  کی درخواست کرتا ہے، بالخصوص نوجوانوں کو دعوت ہے کہ وہ آگے آئیں، ووٹ کے اندراج  کو یقینی  بنائیں اور جمہوری  عمل میں اپنا کردار  ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر