
الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اڑان پاکستان ۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 2024-29ءکے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ”میڈ ان پاکستان“ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، جبکہ ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے، ہوم گرون ایجنڈے کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا، پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید یہ بھی کہا کہ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News