
کراچی واٹر کارپوریشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی لڑائی، شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے
کراچی واٹر کارپوریشن اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کی لڑائی میں شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک پیج پر نا ہونا شہریوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلانے لگا۔ یونیورسٹی روڈ پر ٹوٹنے والی پانی کی لائن دو ہفتوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ٹھیک نہ ہوسکی۔
یونیورسٹی روڈ پر ٹوٹنے والی پانی کی لائن 13دنوں میں تیسری مرتبہ مرمت شروع کردی گئی۔ شہریوں کو مزید پانچ دن پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔
واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی انتظامیہ کو تمام نقشے فراہم کیے گئے تھے۔ کوشش ہوگی جلد سے جلد کام نمٹا لیا جائے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی بندش کے سبب لیاری،کلفٹن ،گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن اور اولڈ سٹی ایریا کو پانی نہیں ملے گا۔
اس سے قبل یونیورسٹی روڈ پرتین دسمبر کو لائن کی مرمت شروع ہونے کے باعث شہری دس روز تک پانی کی فراہمی سے محروم رہے تھے۔ دو دن شہریوں کو پانی ملا مگر پریشر انتہائی کم رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News