Advertisement
Advertisement
Advertisement

انصاف کا سلسلہ اس وقت تک چلے گا جب تک 9 مئی سے جڑے منصوبہ ساز کیفر کردار تک نہ پہنچ جائیں، ترجمان پاک فوج

Now Reading:

انصاف کا سلسلہ اس وقت تک چلے گا جب تک 9 مئی سے جڑے منصوبہ ساز کیفر کردار تک نہ پہنچ جائیں، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انصاف کا سلسلہ اس وقت تک چلے گا جب تک 9 مئی سے جڑے منصوبہ ساز کیفر کردار تک نہ پہنچ جائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد نیشنل سیکیورٹی کے معاملات کا احاطہ کرنا ہے، خطے کی صورتحال، دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا احاطہ کرنا ہے۔

2024 میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے، افواجِ پاکستان نے اس جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، رواں سال 69 ہزار 775 کامیاب  آپریشن کیے گئے ہیں، آپریشن کے دوران 925 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ سیکڑوں گرفتار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سال میں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا، 59 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، آپریشن کے دوران 73 انتہائی مطلب دہشتگرد ہلاک ہوئے، دہشتگردوں کے کئی منصوبوں کو ناکام بھی بنایا گیا ہے۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث 27 افغان دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے رواں سال بہت بڑی کامیابی حاصل کی، دو خودکش بمبار کو حراست میں لیکر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا، خودکش بمباروں سے 10 جیکٹس، 250 کلوسے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے گرفتار خودکش بمباروں نے اہم انکشافات کئے، دہشتگرد ریاست کیخلاف مسلح بغاوت کیلئے ذہن سازی کرتے ہیں۔

پاک فوج کے افسران اور جوان کی شہادتیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 169 سے زائد آپریشنز کیے جارہے ہیں، فتنہ الخوارج کے متعدد سرغنوں کو جہنم واصل کیا گیا، ریاستی اداروں کی بہترین حکمت عملی سے 14 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالے، 2024 میں آپریشن کے دوران 383 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں نے اپنی قیمتی جانیں ملک کے امن کیلئے قربان کیں، دہشتگردوں کیخلاف یہ جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے دل و جان سے کوشش کی، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار سب سے اہم رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کرتا رہا ہے، دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں تک جاتے ہیں، پاکستان دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کو بارودی سرنگ سے پاک کردیا گیا ہے، بارڈر مینجمنٹ کے تحت اسملنگ میں بھی کافی حد تک کمی آئی ہے، 8 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس جاچکے ہیں، بھارت کی جانب سے مشرقی سرحد پر خطرات سے بخوبی واقف ہیں۔

مشرقی سرحد پر بھارت کی سیز فائر خلاف ورزیاں

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں اپنی اجارہ داری کیلئے جو منصوبہ بندی کررہا ہے اس سے واقف ہیں، بھارت کی طرف سے رواں سال 25 سیز فائر خلاف ورزی اور 525 فائرنگ کے واقعات ہوئے، بھارت کی جانب سے متعدد فالس فلیگ آپریشنز بھی کیے گئے، فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانا تھا، بھارتی را کے اکاؤنٹس سے منفی پروپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا ہے، پاکستان کی سالمیت کیلئے ہمہ وقت ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔

کشمیری عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، بےگناہ کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی آپریشنز میں شہید کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے عالمی توجہ کے منتظر ہیں، بھارت یو این قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر کی حیثیت کیخلاف فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت میں مسلمانوں، اقلیتوں کی عبادگاہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف مختلف نیٹ ورکس کام کررہے ہیں، پاک فوج اپنی عوام اور بارڈرز کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے، بارودی سرنگوں کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے، حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر اسمگنگ اور بجلی چوری کیخلاف کام ہورہا ہے۔

Advertisement

قدرتی آفات میں پاک فوج کا کردار

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، فلاحی کاموں، صحت، تعلیم، انفرا اسٹرکچر کے منصوبے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مکمل کئےجاتے ہیں، کے پی، آزاد کشمیر، جی بی میں عوام کیلئے بہت سے منصوبوں کا آغاز کیا گیا، بیشتر منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، کے پی میں عوام کی فلاح کیلئے 6 ہزار سے زائد منصوبے شروع ہوئے، کے پی میں انفرا اسٹرکچر کے بہت سے اہم منصوبے مکمل اور باقی پر کام جاری ہے۔

بلوچستان میں پاک فوج کی سرگرمیاں

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سیلاب کے دوران مختلف علاقوں میں متاثرین کیلئے کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا، بلوچستان میں بھی عوامی فلاح کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، بلوچستان کے کچھ منصوبوں میں چین اور متحدہ عرب امارات کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سبی اور ہرنائی میں 140 میں سے 93 کلو میٹر ٹریک مرمت کرکے کھول دیا گیا ہے، بلوچستان میں 65 ہزار اراضی کو سیراب کرنے کا عمل جاری ہے، بلوچستان میں جاری پینے کے پانی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے، صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے منصوبے بھی تیزی سے مکمل ہورہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر پر تجارت کیلئے حکومت ٹرانزٹ ٹریڈ نظام عمل میں لارہی ہے، چمن، طورخم بارڈر پر تجارتی منصوبے اگلے ایک سے دو ماہ میں مکمل ہوجائیگا، اس اقدام سے دونوں ہمسایہ ممالک اور وسطی ایشیا میں تجارت بہتر ہوگی۔

Advertisement

پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت

انہوں نے کہا کہ پاک افغان جوائنٹ بارڈر پر پانچ مارکیٹس کا قیام بھی عمل لایا جاچکا ہے، پاک آرمی اپنی سخت ٹریننگ معیار کو قائم رکھنے میں دنیا بھر میں مشہور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نہتے کشمیر نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہیں، مقبوضہ کشمیرکے نہتے اور معصوم عوام کیساتھ ہر فورم پر کھڑے ہیں، بھارتی فورسز مختلف ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں کو دبانے کیلئے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افواج پاکستان قدرتی آفات کے دوران بھی عوام کے شانہ بشانہ ہوتی ہیں، آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے، خیبرپختونخوا میں تعلیم کے شعبے کیلئے 6500 پروگراموں کا اجرا کیا گیا، بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبوں کو مکمل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کی ٹریننگ کا مقصد روایتی اور غیر روایتی جنگ سے نمٹنا ہے، پاکستان آرمی کے جوان آگے بڑھ کر دفاع وطن کیلئے لڑتے ہیں۔

9 مئی پاکستان کا نہیں عوام پاکستان کا مقدمہ ہے

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی افواجِ پاکستان نہیں بلکہ عوام کا مقدمہ ہے، 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے، بچوں کو زہریلا پروپیگنڈا کرکے ریاست کیخلاف کھڑا کیا گیا، لندن میں نسلی فسادات پر نابالغ لوگوں کو بھی سزادی گئی، کپٹل ہل حملے میں بھی سیکڑوں لوگوں کی سزا دی گئی، انصاف کا سلسلہ اس وقت تک چلے گا جب تک 9 مئی سے جڑے منصوبہ ساز کیفر کردار تک نہ پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور تمام لیڈرز ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں، اقتدار کی خواہش پاکستان سے بالاتر نہیں ہونی چاہیے، مذاکرات کرنا اور جواب دینا سیاسی پارٹیز کا ہی کام ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونا خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورٹ مارشل میں ملزم کو ہر قسم کی قانونی سہولت میسر ہوتی ہے، فیض حمید کو تمام قانونی سہولت حاصل ہے، فوج میں کوئی شخص اپنے عہدے کو ذاتی، سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرتا ہے تو خود احتسابی کا عمل شروع ہوتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے پیچھے مربوط منصوبہ بندی اور سازش تھی، 9 مئی کی سازش میں جو بھی ملوث ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے، افواجِ پاکستان کسی پارٹی کی سوچ، نظریے کی مخالف نہیں، کوئی بھی آفیسر سیاست کو ریاست پر مقدم رکھے گا اسے جواب دینا پڑے گا۔

ضلع کرم کا معاملہ بہت پرانا، قبائلی اور زمینی تنازعات کا معاملہ ہے

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کرم کا معاملہ قبائلی اور زمینی تنازعات کا مسئلہ ہے، کرم کے مسئلے کو صوبائی حکومت اور مقامی قبائلیوں نے حل کرنا ہے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو غزہ، شام، لیبیا میں خونریزی نظر نہیں آتی، انسانی حقوق کو پاکستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر