نواز شریف نے بنی گالہ جاکر دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا، عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی سیاسی ورکرز کو پتھر مارنے کا نہیں کہا جب کہ نواز شریف نے بنی گالہ جاکر دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی لفٹر سے گرے جس کے بعد ہم نے انتخابی مہم معطل کی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عیادت کے لئے پوری ن لیگی قیادت شوکت خانم اسپتال گئی جب کہ ہم نے کبھی سیاسی ورکرز کو پتھر مارنے کا نہیں کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت کا وزیراعظم عیادت کے لئے گیا تو اس کو کمزوری کی علامت سمجھا گیا، ہم نے کہا ہماری دشمنی نہیں سیاسی مخالفت ہے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ نوازشریف بنی گالہ گئے اور بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی میں آپ کے گھر آیا ہوں جب کہ نواز شریف نے بنی گالہ جاکر دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا۔
وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ مخالف سے مخالفت کرنے کا مزہ تب آتا ہے جب وہ میدان میں ہو، ہماری دانشمندی اور کاوش کو کمزوری سمجھا گیا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ رواداری اور بات چیت سے متعلق شیرافضل نے مثبت گفتگو کی، ہم تشدد اور انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جب کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سیاسی اختلافات کے برعکس رواداری برقرار رکھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
