Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

Now Reading:

گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

گوجرانوالہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل ہیں، ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہوگئے۔

دوسری جانب ایک اور کارروائی میں انسانی اسمگلر کو گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے اور جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا۔

Advertisement

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر