 
                                                      ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے، محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دروان عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر نکل رہا ہے، معاشی اشاریئے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر آنے والا دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے، مایوسی گناہ ہے اور مایوس عناصر کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔
دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 