
ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ
وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خصوصی طیارہ امدادی سامان لیکر آج صبح 5 بجے اسلام آباد سے کوالالمپور روانہ ہوا ہے۔
ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے، امدادی سامان خیموں، کمبل، لحاف، بستر اور لائف جیکٹس پر مشتمل ہے، امدادی سامان کی دوسری کھیپ اس رواں ہفتے میں بھیجی جائے گی۔
ملائشیا میں اس سال مون سون کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جبکہ سیلاب سے ملائیشیا کی 9 مشرقی ریاستوں میں 38 اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلا بی صورتحال کے باعث ملائیشیا کی مختلف ریاستوں میں 9 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
وزیراعظم پاکستان نے اپنے ہم منصب کو کال کر کے ملائیشیا میں سیلاب کے باعث ہونے والی سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ، اور ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News