9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے کیس میں مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
استغاثہ نے وزیر اعلیٰ سمیت 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
ملزمان شاہ محمود قریشی،اجمل صابر راجہ اور سکندر زیب نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
ملزمان نے موقف اپنایا کہ ہمارے خلاف ثبوت ناکافی ہیں،ہماری 265 ڈی کی درخواست پر پہلے سماعت کی جائے۔ درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد فرد جرم شیٹ پر دستخط کریں گے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
