
وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 200 ملین ڈالر فراہم کرے گا، جبکہ معاہدے کے تحت ملنے والی رقم پاور سیکٹر کے لئے استعمال کی جائے گی۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ معاہدے سے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں استفادہ حاصل کرسکیں گی، تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، میپکو اور سیپکو اس معاہدے سے مستفید ہوں گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News