 
                                                      معاشی نظام کو شرعی اصولوں کے مطابق بنانے کا عزم ہے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی نظام کو شرعی اصولوں کے مطابق بنانے کا عزم ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد پر ایس سی سی پی، ائیوفی، اسلامک ڈیولپمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا عزم ہے کہ معاشی نظام کو تبدیل کر رہی ہے، معاشی نظام کو شرعی اصولوں کے مطابق بنانے کا عزم ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری پیش رفت اچھی ہے، ہمیں مالی پریشانیاں درپیش ہیں اسے ملکر حل کرنا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں، اسلامی کیپٹل مارکیٹ اہم ہے، اسکوک سود سے پاک قرض کے لئے اہم ہے، پاکستان کی صلاحیت ہے اسلامی حب کے طور پر ابھرنے کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 