Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ہر جگہ اپنا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب

Now Reading:

حکومت ہر جگہ اپنا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب

نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر جگہ اپنا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔  

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی لحاظ سے پاکستان نے دو خساروں پر قابو پایا ہے، پاکستانی کرنسی میں استحکام نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں کا امپورٹ کور تھا اور اب ڈھائی ماہ کا امپورٹ کور ہے، امپورٹ کور کو تین ماہ کی سطح پر لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود 15 فیصد ہے مگر قرض سنگل ڈیجٹ شرح سود پر بھی مل رہا ہے، میں خود بھی سستے گھروں کی فراہمی کے سفر کا چھ سال حصہ رہا ہوں، وزارت خزانہ کے ساتھ پی ایم آر سی کا جوائنٹ وینچر ہوگا، جوائنٹ میں حکومت کی مداخلت کم ہوگی، حکومت یہ چاہتی ہے ملکی ترقی میں نجی شعبہ آگے بڑھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں رہتے ہوئے ہمیں کچھ اقدامات کرنے ہوں گے، آبادی میں اضافہ 2.5 فیصد سالانہ کے تناسب سے ہورہا ہے، مکانات کی تعمیر اور بچیوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد انہی واٹر بینکس پر گھر بنانے شروع کر دیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، مارٹگیج فنانسنگ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک سے بات چیت ہوگی، سب اچھے کی خبر اس وقت تک نہیں ہے جب تک ہم لوگوں کو اعتماد میں نہ لیں، سب اچھا نہیں ہے اعتماد بڑھانا ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈائریکٹ لنڈنگ ہم نہیں کریں گے اور مائیکرو فنانس بینک اس کو آگے لے کر چلیں، بینکنگ انڈسٹری زیادہ پیسہ خرچ کرتی ہے اس کا پتہ چلنا چاہیے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کا کام پالیسی کا تسلسل اور درست ماحول فراہم کرنا ہے، حکومت ہر جگہ اپنا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، تین چار سال پہلے جو کام ہوئے وہ اب نہیں ہونگے، نہ وزارت خزانہ اور نہ ہی اسٹیٹ بینک ایسے کوئی کام کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر