Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے، مریم نواز

Now Reading:

پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے، مریم نواز

پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے، مریم نواز

بیجنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دورہ چین کے دوسرے روز مصروفیت سے بھرپور دن کا آغاز ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ پہنچی جہاں انکی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ سے ملاقات ہوئی۔

مریم نواز نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چاؤ کا شکریہ ادا کیا اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی وثرنری لیڈرشپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی، پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل میں عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطے اہم کردار ادا کررہے ہیں، پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور بین الاقومی سیاست کے نشیب وفراز سے متاثر نہ ہونے والا پائیدار تعلق ہے، پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہر موسم کے گرم وسرد سے بالا تر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ لوکل گورننس اور دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، یوتھ ایمپاور منٹ اور استعداد کار میں اضافے کیلئے چین کے تعاون کو سراہیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں چین سے بھرپور تعاون چاہتے ہیں، بڑھتے ہوئے عوامی روابط اور ثقافتی تعلقات شاہراہ ریشم کا ورثہ اور میراث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پنجاب کے ثقافتی روابط کیلئے پائیدار اقدامات کریں گے، پاک چین تعلقات کی میراث کو پروان چڑھانے کیلئے نوجوان نسل پر فوکس کرنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شاندار میزبانی پر منسٹر لیو جیان چاؤسے اظہار تشکر کیا جبکہ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ نے مریم نواز کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر