
ملک بھر کے اسپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل، مزید اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر ملک بھر کے اسپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل کرکے مزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ملک بھر کے اسپیشل اکنامک زونز کا سروے مکمل کرکے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تمام اکنامک زونز کی محکمانہ رپورٹ میں ڈرون کوریج، وسائل اور مسائل کی نشاندہی کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اسپیشل اکنامک زونز کے لئے مزید محکمانہ امور کی تکمیل یقینی بنائے، ان زونز میں چین سے صنعتوں کی منتقلی کے لئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کے صنعتی زون کو پورٹ قاسم سے منسلک کریں اور وہاں خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں جب کہ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے اسپیشل اکنامک زونز میں ’’ون ونڈو‘‘ سمیت تمام سہولیات اور ممکنہ سیکورٹی کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔
عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ مجموعی طور پر خصوصی صنعتی مراکز میں 150 کے لگ بھگ اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، اسپیشل اکنامک زونز میں ماحول دوست ’’گرین پاکستان انویسٹمنٹ‘‘ کی طرز پر کام ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زونزمیں سہولیات کی فراہمی کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ متعلقہ محکموں کو بھی آن بورڈ لے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاروں سے مربوط اور بھرپور رابطے کئے جائیں، ان غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ’’’پرائد آف پاکستان‘‘ کے نام سے گروپ بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بیرون ملک رابطوں کیلئے ایک ہفتے کا ٹاسک دے دیا۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ چین کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی ان صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔
اجلاس میں ’’بزنس فیسلیٹیشن سینٹر‘‘ کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
اسپیشل اکنامک زونز کے اجلاس میں ’’آسان کاروبار ایکٹ 2024‘‘ سمیت مختلف اہم امور پر غوروخوض کرکے اہم فیصلےکیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News