Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

Now Reading:

ہم ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے آج “اڑان پاکستان” پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم موقع ہے جس دن سے ملک میں معاشی استحکام کے لئے اہم اقدامات کا آغاز ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر عوام کی حمایت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب انہوں نے حکومت سنبھالی تھی، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا تھا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نے چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا اور اس راستے پر چل کر ہم نے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا۔”

Advertisement

وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی خاطر کئی خطوط لکھے گئے تھے تاکہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کو کم کیا جا سکے، لیکن ان چیلنجز کے باوجود ملک نے معاشی استحکام حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ “یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، اور ہمیں مستقبل میں اقتصادی خودمختاری کی جانب بڑھنا ہے۔”

وزیراعظم نے مزید کہا کہ “پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔” تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ کرپشن اور حکومتی اداروں کے ناقص انتظامات کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ “ماضی کے تجربات سے سبق سیکھ کر ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔”

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ محنت اور ایمانداری سے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے اور اس کے نتیجے میں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہباز شریف نے ن لیگ کی حکومت کے دور (2013-2018) کی کامیاب پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران مہنگائی کی شرح میں کمی آئی اور آئی ٹی کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی بہتری کے لیے آرمی چیف کی جانب سے تعاون اور معاونت مثالی ہے۔

وزیراعظم نے “اڑان پاکستان” پروگرام کو ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز پیداوار میں لاگت میں کمی لانے، زرعی و صنعتی انقلاب لانے اور ایک مستحکم برآمدی معیشت کے قیام میں ہے۔

Advertisement

انہوں نے آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹل معیشت کا ہے اور ہم اس کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

 وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ اور کاروبار میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم نے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی بات کی، اور کہا کہ “گزشتہ نو ماہ میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، اور پاکستان کی ترقی کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی اور ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھانا ضروری ہے۔”

شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مستحکم اقتصادی طاقت کے طور پر ثابت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر